سعودی عرب جدہ میں 12 علاقوں میںانہدام کی کارروائی عید الفطر کے بعد کی جائی گی.
جدہ میںکچی بستیوں کے آپریشن پر مامور کمیٹی نے جمعے کو بیان میں کہا کہ ‘رمضان کے دوران انہدام کی کارروائی روکی گئی ہے، بارہ علاقوںمیں عمارتوںکے انہدام کی کارروائی کا آغاز عید کے بعد شروع کیا جائے گا.’
عرب نیوز کے مطابق کمیٹی کا کہنا تھا کہ جن محلوں میںانہدام کی کارروائی عید کے بعد کی جائے گی جن میں بنی مالک، الورود، مشرفہ، الجامعہ، الرحاب، العزیزیہ، الروابی، الربوۃ، المنتزھات، قویزہ، لعدل، الفضل، ام السلم اورکلو 14 شمالی کی کچی بستیاں شامل ہیں.
مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں ڈی پورٹ کیے جانے والوں کی کیا سزا ہے؟
کمیٹی نے بیان میں کہا کہ ’کچی بستیوں کے انہدام کی کارروائی مقررہ پروگرام کے مطابق جاری ہے۔ اس سے قبل 34 محلوں کے انہدام کا نظام الاوقات جاری کیا گیا تھا‘۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ’ 12 مارچ سے النزھہ، السلامہ اور مدائن الفھد 2 محلوں میں انہدام کی کارروائی ہوگی اور رمضان شروع ہونے سے قبل 22 محلوں کے انہدام کا کام مکمل کیا جائے گا‘۔
“عید کے بعد سعودی عرب جدہ کے بارہ علاقوں میںانہدام کی کارروائی ہو گی” ایک تبصرہ