سعودی عرب میں ہفتے کے روز کورونا پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے. جس کے پیش نظر سعودی عرب میں دونوں مقدس مساجد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے دوران سماجی فاصلے کا ختم کا اعلان بھی کیا گیا لیکن نماز کے دوران ماسک پہننا لازمی ہو گا.
مزید پڑھیں؛ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی تمام پابندیوں کو ختم کر دیا
وزارت حج و عمرہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ مکہ مکرمہ مسجدالحرام میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
عرب نیوز سعودی گزٹ کے مطابق نئے فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ نمازی بغیر کسی اجازت نامے کے دو مقدس مساجد میں نماز ادا کر سکتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی زیارت کر سکتے ہیں
وزارت نے مزید کہا کہ عمرہ کرنے اور روزہ شریف میں نماز ادا کرنے کیلئے اجازت نامہ ابھی بھی ضروری ہے.
مزید پڑھیں؛ تجارتی پردہ پوشی، ملبوسات کے مراکز اور بابر شاپس پر سعودی عرب میں تفتیشی کارروائیاں
وزارت نے کہا کہ “توکلنا ایپلی کیشن پر مدافعتی صحت کی حیثیت کو ظاہر کرنا دو مقدس مساجد میں داخل ہونے اور نماز ادا کرنے کی واحد شرط ہے۔”
2 تبصرے “مسجد الحرام میں نماز ادا کرنےاور قبر مبارک کی زیارت کیلئے اب اجازت لینے کی ضرورت نہیں”