سعودی عرب نے کورونا وائرس کی تمام پابندیوں کو ختم کر دیا

سعودی عرب نے ہفتے کے روز کورونا وائرس کی تمام پابندیاں ختم کر دی.

عرب نیوز سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب سماجی فاصلے اور باہر ماسک پہننے کی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے.

اس کے علاوہ دونوں مقدس مساجد مسجد الحرام اور مسجد نبوی اور سعودی عرب کی تمام مساجد میں سماجی دوری کی پابندی کو بھی ختم کر دیا گیا ہے، لیکن نمازیوں کو ماسک پہننا لازمی ہو گا.

اور اس کے علاوہ سعودی عرب آنے والے مسافروں کو مملکت پہنچنے پر لازمی قرنطینہ کرنے کی بھی اب ضرورت نہیں ہے. مسافروں کو اپنی آمد پر منفی کورونا پی سی آر ٹیسٹ فراہم کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی.

2 تبصرے “سعودی عرب نے کورونا وائرس کی تمام پابندیوں کو ختم کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں