Saudi Arabia

کفیل فوت ہو گیا ہے، چھٹی نہیں بڑھ رہی کیا کریں؟

سعودی عرب سے ایسے افراد جو ایگزٹ ری انٹری ویزہ پر جانے کے بعد مقررہ مدت میں واپس نہیں آتے تو وہ سعودی عرب میں خروج و عودہ کے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں.

عرب نیوز کے مطابق خروج و عودہ کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ اُس کا کفیل فوت ہو چکا ہے جس کی وجہ سے چھٹی نہیں بڑھ رہی اور کفیل کے کسی ذمہ دار شخص سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا تو ایسی صورت میں‌کیا کریں؟

مزید پڑھیں؛ خروج و عودہ پر جانے والے دوسرے ویزے پر سعودی عرب واپس آ سکتے ہیں؟

واضح رہے کہ سعودی عرب میں‌امیگریشن قوانین کے مطابق ایسے تارکین جو ایگزٹ ری انٹری (چھٹی) پر جاتے ہیں اور مقررہ مدت میں واپس سعودی عرب نہیں‌آتے یا خروج وعودہ کی مدت میں‌توسیع نہیں‌کرواتے تو اُن کو خرج ولم یعد کی کیٹگری میں شامل کر دیا جاتا ہے.

ایسے تارکین جن کو اس کیٹگری میں‌شامل کیا جاتا ہے سعودی قانون کے مطابق اُن پر سعودی عرب میں واپس آنے پر تین سال کی پابندی لگا دی جاتے ہے. ایسے تارکین جن پر یہ پابندی عائد ہو جاتی ہے وہ کسی دوسرے ورک ویزے پر بھی سعودی عرب نہیں آ سکتے ہیں.

مزید پڑھیں؛ سعودی حکومت کی طرف سے خروج و عودہ کی مدت میں‌مزید مفت اضافہ نہیں‌ہوا، کیا کریں؟

اگر پابندی کے دوران کوئی سعودی عرب واپس آنا چاہتا ہے تو وہ صرف اور صرف اپنے سابقہ کفیل کے بیجھےہوئے دوسرے ویزہ پر ہی سعودی عرب واپس آ سکتا ہے. یا پھر تین سال کی پابندی ختم ہونے کے بعد ہی ایسے شخص کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہو گی.

ایسے افراد جن کے سپانسرز سے ان کا تعلق ختم ہو جاتا ہے اور واجبات وغیرہ ہونے کی صورت میں انہیں چاہیے کہ وہ سفارت خانے کے ذریعے لیبر آفس میں درخواست دائر کریں جہاں سے معاملے کو حل کرنے میں سہولت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب سے ڈی پورٹ(ملک بدر) ہونے والے افراد دوبارہ سعودی عرب واپس آ سکتے ہیں؟

عرب نیوز کے مطابق ایسے تارکین جن کے سپانسر(کفیل) فوت ہو جاتے ہیں ان کے ادارے کی فائل اس وقت تک کے لیے ضبط رہتی ہے جب تک فوت ہونے والے کے ورثا میں سے کوئی سرکاری ادارے میں اپنا وراثت نامہ جمع کرانے کے بعد کمرشل ادارے کی فائل دوبارہ نہیں کھولتا۔

فائل دوبارہ کھولے جانے کی صورت میں کارکنوں کے اقاموں کی تجدید یا دیگر امور انجام دیے جا سکتے ہیں۔ اگر کسی کارکن کے واجبات یا بقایا جات موجود ہوتے ہیں تو انہیں لیبر آفس سے رجوع کر کے مسئلے کو حل کرایا جا سکتا ہے۔

کفیل فوت ہو گیا ہے، چھٹی نہیں بڑھ رہی کیا کریں؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں