سعودی تجارتی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد

سعودی عرب میں‌کاروباری قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سعودی وزیر تجارت نے ایک لاکھ ریال جرمانہ اور خلاف ورزی دوبارہ کرنے پر جرمانہ دوگنا اور تجارتی مرکز سیل کرنے کی منظوری دے دی.

عرب نیوز کے مطابق تجارتی قانون کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے جرمانوں کا چارٹ سعودی وزارت تجارت نے وزیر تجارت کو پیش کیا تھا جس کی منظوری دے دی گئی ہے.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب کی طرف سے مفت اقاموں اور خروج و عودہ کی لسٹ میں‌پاکستان بھی شامل ہے؟

منظوری کے بعد قانون کی ہر خلاف ورزی پر علیحدہ جرمانہ مقرر کیا گیا ہے اور سب سے زیادہ جرمانہ 1 لاکھ ریال ہے ، خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ دگنا ہوجائے گا جب کہ کاروباری مرکز بھی سیل کیا جاسکتا ہے۔

وزارت نے خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے جنہیں دہرانے پر جرمانہ ایک ہزار ریال ہوگا اور دکان ایک ہفتے کے لیے بند کی جائے گی۔ اور اگر کسی پر جرمانہ عائد ہوتا ہے تو اسے وزارت تجارت سے 60 روز میں اپیل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

ان خلاف ورزیوں میں سامان تجارت پر قیمت درج نہ کرنا، سامان فروحت کرنے یا بل دینے سے انکار، بیکری کی جانب سے روٹی فراہم نہ کرنا، آن لائن ادائیگی کی سہولت نہ دینا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں؛ خروج و عودہ پر جانے والے دوسرے ویزے پر سعودی عرب واپس آ سکتے ہیں؟

ان خلاف ورزیوں میں آٹے یا روٹی کے پیڑے کے وزن میں پانچ فیصد سے زیادہ کمی کرنا، انجانے ذرائع سے حاصل شدہ سامان ذخیرہ اور انہیں فورخت کرنا، گمراہ کن معلومات سامان تجارت پر چسپاں کرنا شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ’آٹے کی ری پیکنگ یا مقررہ کام کے سوا کسی اور مقصد کے لیے آٹا استعمال کرنے پردس ہزار ریال جرمانہ ہے، خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ دگنا اور کاروبار ایک ہفتے کے لیے بند کردیا جائے گا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں