Saudi Arabia Police

سعودی عرب میں‌ڈاکٹر بن کر زنانہ وارڈ میں‌داخل ہونے والا غیر ملکی گرفتار

سعودی عرب میں ڈاکٹر کا گاؤن پہن کر ایک غیر ملکی میٹرنیٹی وارڈ میں‌داخل ہو نے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا.

یہ واقع سعودی عرب کے شہر طائف کے فیصل میڈیکل کمپلیکس میں پیش آیا.

عرب نیوز کے مطابق ملزم کا تعلق عرب ملک سے ہے، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم میں‌موجود خاتون اہلکار کو ملزم کے بارے شک ہونے پر فوری طور پر سکیورٹی اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا اور ملزم کو میٹرنیٹی وارڈ سے گرفتار کر لیا گیا.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں‌وہ افراد جنہوں نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی اُن کے ساتھ کیا ہو گا؟

طائف ادارہ صحت کے ترجمان نے تبایا کہ یہ وقوعہ جمعرات کی شب پیش آیا، جب ایک شخص جس کا تعلق ہسپتال سے نہیں‌تھا خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے میٹرنیٹی وارڈ (زنانہ وارڈ) میں‌گھس گیا.

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود اہلکار خاتون نے مانیٹرنگ روم سے ملزم کو دیکھا اورشک ہونے پر ہسپتال کے سکیورٹی اہلکاروں کو اس کی اطلاع دی ۔

سکیورٹی اہلکاروں کو دیکھ کرملزم نے وہاس سے فرار ہونے کی کوشش کی مگروہ اس میں ناکام رہا۔ ملزم کے بارے میں ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ وہ نہ تو ڈاکٹر تھا اور نہ ہی اس کا ہسپتال سے کسی قسم کا تعلق تھا۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب سے ڈی پورٹ(ملک بدر) ہونے والے افراد دوبارہ سعودی عرب واپس آ سکتے ہیں؟

جعل ساز کو پولیس کے حوالے کردیا گیا جہاں اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد کیس پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں