tijarat

سعودی حکومت کی تمام شہریوں کو سخت وارننگ

سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے صارفین کو وزارت تجارت کے نام سے نجی کوائف طلب کرنے والوں سے خبردار کیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان وزارت تجارت نے کہا کہ دھوکے باز آن لائن رابطے کرکے خود کو وزارت تجارت کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں انہیں کوئی جواب نہ دیا جائے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رابطے کے دوران وزارت تجارت کا منسوخ شدہ نمبر کےعلاوہ دیگر نمبر سکرین پرآتے ہیں، صارفین سے نجی کوائف طلب کیے جاتے ہیں۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ’ وزارت کسی شخص سے اکاؤنٹ نمبر یا بینک کارڈ کے نمبر یا شناختی نمبر ٹیلیفون کے ذریعے دریافت نہیں کرتی۔ شہری اور مقیم غیرملکی اس سے ہوشیار رہیں اور رابطہ کرنے والے کو نجی کوائف سے آگاہ نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں