سعودی عرب: شہری کورونا وائرس سے محفوظ، لیکن کیسے؟

سعودی حکومت کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ حکومت کے خصوصی اقدامات کی بدولت ملک کے شہری عالمی وبا سے بڑی حد تک محفوظ ہیں تاہم وائرس سے بچنے کے لیے ابھی بھی احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹرعبداللہ عسیری نے کہا ہے کہ معاشرے کے زیادہ تر افراد وائرس کے شدید حملے سے محفوظ ہیں، جزوی طور پر اور عمومی طور پر زیادہ تر سعودی شہری اور تارکین وطن بڑی حد تک کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔

ایک مقامی اخبار کے مطابق عسیری نے کہا کہ سعودی معاشرے میں کورونا وائرس کے خلاف مزاحمت کا ہدف اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پھر ویکسین کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

عسیری نے کہا کہ کورونا وائرس اب براہ راست ان لوگوں کو متاثر کر رہا ہے جنہیں یا تو ویکسین نہیں لگائی گئی ہے یا ان کی ویکسین کی خوراک مکمل نہیں ہوئی ہے۔

عسیری نے کہا کہ کورونا وائرس اب معاشرے کے تمام افراد کے ساتھ امن چاہتا ہے، بہتر ہوگا کہ اس پیشکش کو مسترد نہ کیا جائے بلکہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔

طریقہ یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر کوئی حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرے، خاص طور پر حفاظتی ماسک پہننا، سماجی فاصلے کا اہتمام کرنا اور جہاں بھی ہوں صاف ہوا فراہم کرنا۔
ایسا کرنے سے آپ وائرس کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں، ہر موسم سرما میں اس قسم کی احتیاط کو عادت بنانا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں