سعودی عرب نے پاکستان مصر اور بھارت کے زائرین کیلئے عمرہ ویزوں کا اجرا شروع کر دیا ہے، ان ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد براہ راست سعودی عرب آ سکتے ہیں.
ایسے افراد جنہوںنے اپنے ملک رہتے ہوتے سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین میںسے کسی ایک کی دونوںخوراکیں لگوائی ہیں انہیں سعودی عرب پہنچ کر قرنطینہ سے استثنیٰ حاصل ہو گی، سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین میں جانسن اینڈ جانس، فائزر، موڈرنا، اسٹرازنکا، کوویشلڈ، ایس کے، بائیوسائنس، شامل ہیں.
مزید پڑھیں: سعودی عرب نے حج و عمرہ اور وزٹ کیلئے 4 نئی ویکسین کی منظوری دے دی
اس کے ساتھ جن افراد نے سائنوویک یا سائنوفرم کی دو خوراکیں لگوائی ہیں اور سعودی عرب میںمنظور شدہ ویکسین میں سے کسی ایک کی بوسٹر ڈوز لگوائی ہے انہیں بھی سعودی عرب پہنچ کر قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے. لیکن جنہوںنے دو خوراکوں کی جگہ ویکسین کی صرف 1 خوراک لی ہے انہیں سعودی عرب پہنچ کر 5 دن کا قرنطینہ کرنا ہو گا.
جبکہ ایسے افراد جنہوں نے سائنوویک، سائنو فارم اور کوویسن کی دو خوراکیں لگوائی ہے انہیں سعودی عرب پہنچ کر 3 دن کا قرنطینہ کرنا ہو گا اور سعودی عرب پہنچنے کے 48 گھنٹے بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا.
اس سے قبل سعودی عرب میںوزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ یکم جنوری 2022 سے روسی ویکسین سپوتنک وی کی دو خوراکیں لینے والوں کو بھی سعودی عرب حج و عمرہ اور وزٹ ویزے پر آنے کی اجازت ہو گی، سپوتنک وی لگوانے والے افراد کو سعودی عرب پہنچ کر 48 گھنٹے بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا اور 3 دن کا قرنطینہ کرنا ہو گا.
مزید پڑھیں؛ سعودی عرب نے روسی کورونا ویکسین” اسپوتنک” لگوانے والوں کو سیاحتی ویزوں کی اجازت دے دی
– وزارت حج اور عمرہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ، اس نے دنیا کے کسی بھی حصے سے 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو عمرہ کا اجازت نامہ حاصل کرنے، مسجد الحرام میں نماز، روضہ شریف میں نماز اور زیارت کی اجازت دینا شروع کر دی ہے۔