سعودی عرب نے روسی کورونا ویکسین” اسپوتنک” لگوانے والوں کو سیاحتی ویزوں کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے روسی ویکسین اسپوتنک کی خوراک لگوانے والے افراد کو سعودی عرب میں داخلے کی منظوری دے دی ہے، روسی ویکسین لگوانے والے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مزہبی زیارتوں میں بھی حصہ لے سکیں گے، روسی ویکسین اسپوتنک تیار کرنے والوں نے انکشاف کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے یکم جنوری 2022 سے روسی ویکسین اسپوتنک لگوانے والے افراد کے داخلے کی منظوری دے دی ہے۔

تاہم روسی ویکسین لگوانے والے افراد کو سعودی عرب پہنچ کر 48 گھنٹوں کیلئے قرنطینہ کرنا ہو گااور پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانا ہو گا۔اس بات کا اعلان روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ نے کیا

روسی ویکسین لگوانے والے مسلمان حج و عمرہ کی سعادت بھی حاصل کر سکتے ہیں، اسپوتنک وی لگوانے والے افراد بغیر کیسی اضافی کنڈیشن کے 31 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔

71 مما لک ایسے جو فی الحال پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ یا مثبت اینٹی باڈی ٹیسٹ کی درخواست کرتے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں