کیا پاسپورٹ ایکسپائر ہونے پر بھی اقامے کی تجدید ممکن ہے؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ٹوئٹر پر مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے جاتے ہیں ـ بیشترسوالات تارکین کی جانب سے ہیں ، سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن (جوازات) جہاں تارکین کے اقاموں کا اجرا و تجدید کے علاوہ خروج و عودہ اور خروج نہائی کا اجرا کیا جاتا ہے.

سعودی جوازات سے ایک شخص نے ٹوئٹر پر دریافت کیا کہ اُس کا پاسپورٹ ایکسپائر ہے کیا ایکسپائر پاسپورٹ کے ساتھ اقامہ تجدید کروایا جا سکتا ہے؟

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب: وزارت حج نے عمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں

اس سوال کے جواب میں جوازات نے وضاحت پیش کی کہ،اقامے کی تجدید کیلئے لازمی ہے کہ نئے پاسپورٹ کی انٹری جوازات میں کروائی جائے، ایکسپائر پاسپورٹ کے ساتھ اقامے کی تجدید ممکن نہیں ہے.جوازات کے کمپیوٹر میں ایکسپائر پاسپورٹ کی صورت میں اقامہ تجدید کی کارروائی از خود رک جائے گی۔

تارکین کے اقاموں کی تجدید کےلیے کارآمد پاسپورٹ درکار ہوتا ہے۔ پاسپورٹ ایکسپائر ہونے پر اسے تجدید کرانے کے بعد نئے تجدید شدہ پاسپورٹ کی انٹری جوازات کے سسٹم میں کرانے کے عمل کو ’نقل معلومات‘ کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ اومیکرون: سعودی عرب نے مزید سات ممالک پر سفری پابندی عائد کر دی

واضح رہے کہ اقامے کی تجدید کیلئے سب سے پہلے اقامے کی تجدید مدت کے حساب سے فیس ادا کی جاتی ہے جس کے بعد ابشر یا مقیم پورٹل سے اقامہ کی تجدید کی کارووائی مکمل کی جاتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں