سعودی عرب: کورونا کی نئی قسم کے تیل کی مانگ پر گہرے اثرات نہیں ہوں گے

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ اوپیک پلس کی ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس تیل کی منڈی پر نئے کورونا وائرس اومکرون کے اثرات کا جائزہ مکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق جدید خطوط پر الجفورہ فیلڈ کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اومکرون وائرس سے متعلق فی الحال کوئی تشویش نہیں۔

سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ اوپیک پلس کے شریک چیئرمین کی مشاورت سے ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس بدھ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اوپیک پلس کے وزرائے پیٹرولیم کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔ اس دوران تیل کی منڈی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مزید وقت ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نئے وائرس کے حوالے سے جاری کردہ وارننگ مبالغہ آرائی پر مبنی ہے۔

سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اجلاس محدود وقت کے لیے ملتوی کیا گیا ہے جس سے صورتحال کا بہتر اندازہ ہو گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ تیل کی طلب پر کورونا کی نئی شکل اور اومیکرون کا اثر ابھی واضح نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں