GACA New updates about non-banned countries

سعودی عرب کیلئے براہ راست پروازیں، فضائی کمپنیوں کو سعودی محکمہ شہری ہوا بازی کا نیا سرکلر جاری

سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والے مسافروں کودنیا کے کسی بھی ملک سے براہ راست سعودی عرب لانے کی اجازت کے فیصلے سے سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے تحریری طور پر فضائی کمپنیوں کو آگاہ کر دیا ہے.

نئے سرکلر کے مطابق، کوئی بھی فضائی کمپنی دینا کے کسی بھی ملک سے ایسے مسافر کو سعودی عرب براہ راست لا سکتی ہے جس نے سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوائی ہو، اس کی باقاعدہ اجازت دی گئی ہے، تاہم اسے سعودی عرب پہنچ کر تین دن کا ہوٹل قرنطینہ کرنا ہو گا.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں کورونا کی پہلی خوراک لگوانے والوں کو بھی سعودی عرب آنے کی اجازت، 3 دن کا قرنطینہ

سعودی محکمہ شہری ہوابازی کی طرف سے نئے سرکلر کے فیصلے پر عملدرآمد 4دسمبر بروز ہفتہ صبح ایک بجے سے شروع ہو گا.

محکمہ شہری ہوابازی نے تمام فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ’ وہ مسافروں کو مملکت میں مقررہ حفاظتی تدابیر اور کورونا ایس او پیز کی پابندی کے بارے میں آگاہی فراہم کریں‘۔

سعودی عرب کیلئے براہ راست پروازیں، فضائی کمپنیوں کو سعودی محکمہ شہری ہوا بازی کا نیا سرکلر جاری” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں