نئے سعودی شاہی حکم نامے کے مطابق کن ممالک کیلئے اقامے اور خروج و عودہ میں‌مفت توسیع ہو گی؟

سعودی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر سفری پابندی والے ممالک کے اقامہ ہولڈرز شہریوں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے 31 جنوری 2021 تک اقاموں، خروج و عودہ اور وزٹ ویزوں میں مفت توسیع کے احکامات جاری کیے گئے ہیں.

سعودی عرب میں‌محکمہ پاسپورٹ و امیگریشن (جوازات) سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر مختلف قسم کے سوالات پوچھے جاتے ہیں ، جن میں اقاموں‌کی مدت و توسیع، خروج و عودہ، سفری پابندیوں کے متعلق سوالات شامل ہیں.

اسی ضمن میں نئے شاہی حکم نامے کے مطابق اقاموں اور خروج و عودہ کی مدت میں توسیع کے حوالے سے بیشتر افراد جوازات سے ٹوئٹر پر دریافت کر رہے ہیں، کہ کیا وہ بھی اسی خصوصی رعایت کے زمرے میں آتے ہیں یا نہیں؟

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب نے پاکستان سمیت چھ ممالک سے براہ راست سفر کی اجازت دے دی

جوازات سے ٹوئٹر پر پوچھا گیا کہ نئے حکم نامے کے مطابق کن ممالک سے تعلق رکھنے والوں کے اقاموں اور خروج و عودہ کی مدت میں مفت توسیع ہو گی؟

جوازات کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جہاں سے تعلق رکھنے والے اقامہ ہولڈرز سفری پابندی کے باعث مملکت نہیں آسکے ان میں ’پاکستان ، انڈیا ، مصر، ایتھوپیا، ویتنام ، افغانستان، جنوبی افریقہ، ترکی، زمبابوے، نمبیا، موزمبیق، بوستوانا، لیسوتو، ایسواتینی اور لبنان شامل ہیں ‘ـ

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سفری پابندی والے ممالک سے تعلق رکھنےوالے اقامہ ہولڈرز جو عائد پابندی کے باعث مملکت نہیں آسکے تھے انکے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جنوری 2022 تک مفت توسیع کی جائے گی ، توسیع پر مرحلہ وار عمل کیاجائے گا ـ

مزید پڑھیں؛ سعودی حکومت کا اقاموں، خروج و عودہ اور وزٹ ویزوں میں‌31 جنوری تک مفت توسیع کا اعلان

وزارت داخلہ کے بیان کے حوالے سے لوگوں کا خیال تھا کہ یکم دسمبر سے جن 6 ممالک پرسفری پابندی ہٹانے کے احکامات جاری ہونے کے بعد اب ان ممالک میں موجود اقامہ ہولڈرز اس رعایت میں شامل نہیں ہوں گے۔

بیشتر افراد نے جوازات کے ٹوئٹرپر اس بارے میں دریافت کیا، جس کے جواب میں جوازات کی جانب سے مذکورہ ممالک کے ناموں کی وضاحت کی ہے جن میں پاکستان سمیت وہ 6 ممالک بھی شامل ہیں جہاں سے پابندی یکم دسمبر سے اٹھائی جارہی ہے ـ

یاد رہے جب خصوصی رعایت کے احکامات صادر کیے گئے تھے اس وقت پاکستان سمیت مذکورہ 6 ممالک پر بھی پابندی عائد تھی جبکہ سفری پابندی کے خاتمے پر عمل درآمد کا پہلہ مرحلہ یکم اور دوسرے مرحلے کا آغاز 3 دسمبر 2021 سے کیاجائے گا ـ

اپنا تبصرہ بھیجیں