سعودی عرب نے ایسے ممالک جہاں سے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے سعودی عرب آنے پر تاحال پابندی عائد ہے وہاں موجود مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں، خروج وعودہ اور وزٹ ویزوں کی میعاد میں خودکار نظام کے تحت 31 جنوری 2022 تک مفت توسیع کا اعلان کیا ہے.
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر خروج و عودہ، اقاموں، اوروزٹ ویزوں میں 31 جنوری 2022 تک مفت توسیع ہو گی. یہ توسیع کسی فیس اور مقابل مالی کے بغیر خود کار نظام کے تحت کی جائے گی.
مزید پڑھیں؛ سعودی عرب نے بیرون ملک سے 50 برس سے زیادہ عمر والے عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت دے دی
سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ اقاموں، خروج و عودہ اور وزٹ ویزوں میںتوسیع سعودی نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے ہو گی، اس کیلئے مقیم غیر ملکیوں کو محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر یا بیرون ملک سعودی سفارتخانوں یا قونصلیٹس سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں.
سعودی وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی قومی پالیسی کے تحت توسیع پر عملدرآمد کے احکام جاری کر دیے ہیں۔ مملکت کووڈ 19 کورونا وبا کے اثرات سے نمٹنے اور مقامی شہریوں نیز مقیم غیر ملکیوں کی صحت و سلامتی کےلیے مقرر حفاظتی تدابیر کے تحت کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں کورونا کی پہلی خوراک لگوانے والوں کو بھی سعودی عرب آنے کی اجازت، 3 دن کا قرنطینہ
واضح رہے کہ اس سہولت سے وہ غیر ملکی مستثنیٰ ہوں گے جو مملکت سے روانہ ہونے سے قبل ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے۔