سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے انسداد کی نگراں تفیشی کمیٹیوں نے سعودی عرب کے تبوک ریجن میں عوامی بازاروں، کچی بستیوں اور ایسے مقامات پر تفتیشی کارروائیاں کی جہاں عام طور پر سعودیوں کے نام سے غیر ملکی کاروبار کر رہے ہیں.
عرب نیوز کے مطابق وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے 450 سے زیادہ تفتیشی کارروائیاں کی، جس میں سے 212 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی.
مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار پر تفتیشی کارروائیاں
سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار پر پابندی کی خلاف ورزیوں میں 23 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی. خلاف ورزیوں کے ارتکاب پر ت6 ادارے بھی سیل کیے گئے.
مشترکہ ٹیموں میں وزارت تجارت، بلدیات، افرادی قوت، ماحولیات و پانی وزراعت، زکوۃ انکم ٹیکس اورکسٹم اتھارٹی کے نمائندے شریک تھے۔
مزید پڑھیں؛ کیا ہروب والے واپس آ سکتے ہیں؟ اس خبر میں کتنی سچائی ہے؟
وزارت تجارت نےتمام افراد سے اپیل کی کہ جہاں بھی وہ قانون تجارت کی خلاف ورزی دیکھیں یا اس حوالے سے انہیں شک ہو تو پہلی فرصت میں بلاغ تجاری ایپ کے ذریعے شکایت درج کرائیں۔