Iqama Saudi Arabia

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے اقاموں کی سہ ماہی تجدید شروع کر دی

سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے مقیم غیر ملکیوں کے اقامے کی سہ ماہی تجدید کا آغاز کر دیا ہے.

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ اور وزارت ہیومن ریسورسز نے سدایا کے تعاون سے اقاموں کی سہ ماہی تجدید کا آغاز کر دیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے غیر ملکی تارکین وطن کے اقاموں کی تجدید کیلئے سہ ماہی فیسیں جمع کروائی جا سکتی ہیں.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب سے باہر رہتے ہوئے ایگزٹ ری انٹری ویزے کی مدت میں توسیع کا طریقہ کار

واضح رہے کہ اس فیصلے میں گھریلو ملازم اور اس ضمن میں‌آنے والے دیگر ملازمین شامل نہیںن ہیں.

فیصلے پر باقاعدہ عمل درآمد کے بعد اقاموں‌کی تجدید کیلئے کفیلوں کو تین ماہ، چھ ماہ ، تو ماہ اور 12 ماہ کے آپشن دیے جائیں گے، تجدید کا یہ عمل ملازمین کے اہل خانہ اور مرافقین کا بھی ہوگا، آجر اپنی مرضی کے حساب سے بھی ورکرز کے اقامے تجدید کراسکتا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اقاموں اور لیبر کارڈ کی تجدید کے لیے نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے کی طرح ابشر بزنس اور مقیم پورٹل سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب سے باہر رہتے ہوئے کفیل سے خروج و عودہ میں اضافہ کروایا جا سکتا ہے؟

3 تبصرے “سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے اقاموں کی سہ ماہی تجدید شروع کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں