سعودی عرب میں‌ایک پاکستانی کی خودکشی، سمینٹ کھا لیا

سعودی عرب میں ایک پاکستانی شہری کا سیمنٹ کا مائع مرکب نگل کر خودکشی کرنے کی کوشش کے بعد محکمہ صحت کے حکام کی فوری مداخلت سے بچا لیا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں 30 سالہ پاکستانی نوجوان نے سمینٹ کھا کر خودکشی کرنے کوشش کی جس کو بروقت اعلاج کے بعد بچا لیا گیا

مزید پڑھیں: سعودی عرب سے باہر رہتے ہوئے ایگزٹ ری انٹری ویزے کی مدت میں توسیع کا طریقہ کار

پاکستانی ملازم نے سمینٹ کا مائع مرکب نگل لیا جو کہ اس کی آنتو ں کے اندر جا کر سخت ہو گیا تھا، سمینٹ نگلنے کی وجہ سے اس کے پیٹ میں رکاوٹ پیدا ہو گئی اور شدید درد میں مبتلا رہا.

پاکستانی کو فوری طور پر ایمرجنسی روم میں منتقل کیا گیا، جہاں سرجری سے قبل تمام ضروری ٹیسٹ اور ایکسرے کیے گئے۔

مزید پڑھیں؛ اقامہ ایکسپائر ہونے والا ہے کیا سعودی حکومت کی طرف سے مزید توسیع کا امکان ہے؟

رپورٹ کے مطابق 3 گھنٹے کے آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے اس شخص کی جان بچائی اور کامیابی سے اس کے پیٹ سے کھایا ہوا سیمنٹ نکال لیا گیا، ڈاکٹرز نے نوجوان کے پیٹ کے ٹشوز کا بھی علاج کیا جو کنکریٹ کی وجہ سے خراب ہوگئے تھے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کیوں کی لیکن اس کی صحت مستحکم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں