اقامہ ایکسپائر ہونے والا ہے کیا سعودی حکومت کی طرف سے مزید توسیع کا امکان ہے؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ٹوئٹر پر مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے جارہے ہیں ـ بیشترسوالات ایسے تارکین کی جانب سے ہیں جو یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ مملکت براہ راست آنے کے لیے کب تک پروازیں کھل رہی ہیں یا اقامے کی تجدید اور خروج و عودہ کی مدت میں اضافے کیسے ہو گا ہو گا.

ایک شخص نے اقامہ کی مدت میں توسیع کے حوالے سے سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے دریافت کیا ہے کہ ’اقامہ کچھ دنوں میں ایکسپائر ہونے والا ہے کیا سعودی حکومت کی طرف سے مزید توسیع کا امکان ہے‘؟

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب سے باہر رہتے ہوئے کفیل سے خروج و عودہ میں اضافہ کروایا جا سکتا ہے؟

اس سوال کے جواب میں‌جوازات نے جواب دیا کہ بیرون ملک گئے ہوئے تارکین وطن کے اقاموں اور خروج و عودہ کی مدت میں شاہی حکم نامے کے مطابق مفت توسیع 30 نومبر 2021 تک ہے.

عرب نیوز کے مطابق شاہی احکامات پر عمل جاری ہے اور غیر ملکی تارکین کے اقاموں اور خروج و عودہ میں توسیع کا عمل جاری ہے جو سعودی قومی ڈیٹا بیس سینٹر کے تعاون سے کیا جا رہا ہے.

مزید پڑھیں؛ وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والے صحتی اور توکلنا ایپ پر رجسٹرڈ کیسے ہوں؟

مزید توسیع کے حوالے سے فی الحال کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے، جیسے ہی کوئی نئے احکامات صادر ہوں‌گے اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں