سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 13 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 13 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے ، جن میں 11 ہزار غیر قانونی تارکین کو ملک بدر کر دیا گیا ہے.

جبکہ مذکورہ عرصے کے دوران 34 افراد کو غیر سرحد عبور کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے‘۔

مزیدپڑھیں؛ وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والے صحتی اور توکلنا ایپ پر رجسٹرڈ کیسے ہوں؟

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ11 نومبر سے 17 نومبر 2021 کے دوران ملک بھر سے 13،906 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے.

جن میں سے 6،597 ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو اقامہ قوانین کے خلاف وزری کے مرتکب تھے، 5،775ایسےافراد کوگرفتار کیاگیا جو سرحدی قوانین کی جبکی 1،534 افرادلیبرقوانین کی خلاف ورزی کر رہےتھے.

مزید پڑھیں؛ کورونا وبا کے باعث مقررہ وقت پر واپس سعودی عرب نہ جانے والوں کا کیا ہو گا؟

وزارت نے کہا ہے کہ ’356 افراد کو سرحد عبور کر کے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے جن میں سے 54 یمنی، 44 فیصد ایتھوپین جبکہ دو فیصد دیگر ملکوں کے شہری ہیں‘۔

اسی طرح 34 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو سرحد عبور کر کے بیرون ملک جانے کی غیر قانونی کوشش کر رہے تھے۔اس کے علاوہ اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مدد کرنے پر 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں