وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والے صحتی اور توکلنا ایپ پر رجسٹرڈ کیسے ہوں؟

سعودی عرب میں صحت اور کورونا ویکیسن کے سٹیٹس کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے توکلنا ایپ کا استعمال کیا جاتا ہے. تاہم سعودی عرب سے باہر چند ممالک کیلئے توکلنا ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے جسے بعد میں دیگر ممالک کیلئے فعال کیا جائے گا.

وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں‌کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میری والدہ وزٹ ویزے پر براستہ دبئی آ رہی ہیں، ان کا توکلنا اور صحتی پر رجسٹر کیسے کرنا ہو گا؟ یا مقیم پورٹل پر رجسٹر کرانا ضروری ہے؟

مزید پڑھیں؛ کورونا وبا کے باعث مقررہ وقت پر واپس سعودی عرب نہ جانے والوں کا کیا ہو گا؟

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت صحت کے قانون کے مطابق ایسے افراد جن کا تعلق ایسے ممالک سے ہے جن پر کورونا احتیاطی تدابیروں کی وجہ سے براہ راست سعودی عرب سفر کرنے پر پابندی عائد ہے ان ممالک کے افراد کیلئے لازمی ہے کہ وہ سعودی عرب سفر کرنے سے پہلے اپنی طبی معلومات فراہم کرنے کیلئے صحتی ایپ پر رجسٹر کروا لیں.

صحتی ایپ پاکستان میں کام کرتی ہے جبکہ توکلنا فلحال پاکستان میں کام نہیں کرتی ہے، اس کے علاوہ سعودی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر موجود ابشر پلیٹ فارم کا قدوم پورٹل رجسٹریشن یا اکائونٹ بنائے بنا بھی کام کرتا ہے.

مزید پڑھیں؛ کورونا وائرس سے صحت یاب افراد سعودی عرب پہنچ کر دوسری خوراک لگوا سکتے ہیں؟

قدوم پورٹل پر وزٹ ویزے پر آنے والوں سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہے.

. ابشر کے قدوم پورٹل پر جانئے، قدوم پورٹل پر جانے کیلئے یہاں کلک کریں.

Arrival Registration

وزٹ ویزے پر آنے والوں کی دو کیٹگریز ہیں، جن میں‌ایک ویکسین یافتہ ہے اور ایک غیر ویکسین یافتہ وزٹر شامل ہیں.

Arrival Registration1

ویکسین یافتہ وزٹر یا غیر ویکسین یافتہ وزٹر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے بعد شہریت کا انتخاب کریں اور دوسرے خانے میں ویزہ نمبر درج کرنے کے بعد ظاہر ہونے والی ہدایات پرعمل کریں۔

https://eservices.moh.gov.sa/CoronaVaccineRegistration

درج بالا لنک ایڈریس وزارت صحت کی جانب سے ای سروس کا ہے جس پرویکسینیشن کی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں