پہلی ویکسین سعودی عرب میں لگوائی اب پاکستان میں ہوں یہاں توکلنا ایپ اوپن نہیں ہورہی، پہلی خوراک کا ثبوت کیسے دوں؟

سعودی عرب میں صحت اور کورونا ویکیسن کے سٹیٹس کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے توکلنا ایپ کا استعمال کیا جاتا ہے. سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ توکلنا سعودی عرب سے باہر بھی استعمال کی جا سکتی ہےجہاں پر آپ اپنی کورونا ویکسین کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں اور توکلنا ایپ پر اپنا صحت سٹیٹس کو امیون کر سکتے ہیں.

سعودی وزارت کا کہنا تھا سعودی عرب سے باہر چند ممالک کیلئے توکلنا ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے جسے بعد میں دیگر ممالک کیلئے فعال کیا جائے گا.

مزید پڑھیں؛ کورونا وبا کے باعث مقررہ وقت پر واپس سعودی عرب نہ جانے والوں کا کیا ہو گا؟

توکلنا ایپ پاکستان میں کام نہیں کرتی اسی ضمن میں‌ایک شخص نے دریافت کیا کہ کورونا ویکسین کی ایک خوراک سعودی عرب میں‌لگوائی تھی اب پاکستان میں ہوں یہاں توکلنا ایپ نہیں‌چلتی، پہلی خوراک کا ثبوت کیسے دوں؟

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں‌وزارت صحت نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے لگائی جانے والی ویکسین کا مصدقہ ریکارڈ معلوم کرنے کیلے سمارٹ فونز پر توکلنا اور صحتی ایپ کی سہولت فراہم کی ہے، جس سے سعودی شہریوں یا اقمہ ہولڈرز تارکین وطن کا ویکسینیشن ریکارڈ معلوم کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ بھی ایپس پر موجود ہے.

مزید پڑھیں؛ کورونا وائرس سے صحت یاب افراد سعودی عرب پہنچ کر دوسری خوراک لگوا سکتے ہیں؟

توکلنا ایپ پاکستان میں کام نہیں کرتی لیکن صحتی ایپلیکیشن پاکستان میں بھی کام کرتی ہے، وہ افراد جنہوں نے کورونا ویکسین کی ایک خوراک سعودی عرب میں لگوائی تھی انہیں چاہیے کہ صحتی ایپ کے ذریعے اپنی ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں