Saudi Arab Airport

کورونا وائرس سے صحت یاب افراد سعودی عرب پہنچ کر دوسری خوراک لگوا سکتے ہیں؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ٹوئٹر پر مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے جارہے ہیں ـ بیشترسوالات ایسے تارکین کی جانب سے ہیں جو یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ مملکت براہ راست آنے کے لیے کب تک پروازیں کھل رہی ہیں یا اقامے کی تجدید اور خروج و عودہ کی مدت میں اضافے کیسے ہو گا ہو گا.

اسی ضمن میں ایک شخص جو سعودی عرب آنا چاہتا ہے نے دریافت کیا کہ وہ براستہ دبئی مملکت آنا چاہتا ہے، وہ کورونا کا شکار ہو چکا تھا جس سے صحت یابی کے بعد ایسٹرازینیکا کی ایک خوراک لگوائی ہے دوسری سعودی عرب پہنچ کر لگوانا چاہتا ہے کیا ممکن ہے؟

مزید پڑھیں؛ روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ 30 دن میں‌ایک بار ہی ملے گا

کورونا وائرس کےحوالے سے احتیاطی تدابیر کے تحت سعودی عرب نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے مسافروں پر سعودی عرب براہ راست سفر کرنے میں پابندی عائد کی ہوئی ہے. جو افراد پابندی والے ممالک سے سعودی عرب آنا چاہتے ہیں ان کیلئےلازمی ہے کہ وہ سعودی عرب آنے سے پہلے کسی ایسے ملک میں 14 دن قیام کریں جہاں سے سعودی عرب میں براہ راست سفر کرنے کی اجازت ہے.

سعودی عرب آمد سے قبل ابشر پورٹل کے قدوم پلیٹ فارم پر رجسٹر کرنا ہو گا، جس میں‌ویکسینیشن کا ریکارڈ بھی فراہم کرنا لازمی ہے. سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب آنے والے افراد کو سعودی عرب پہنچ کر سعودی عرب کی منظور شدہ کورونا ویکسین میں سے کسی ایک کی بوسٹر ڈوز لگوانا ہو گی. بوسٹر ڈوز فائزر، بائیوٹیک، آسٹرازینکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا میں سے کوئی ایک لگائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان میں سائنو ویک کی دوخوراکیں اور بوسٹر ڈوز لگوانے والے سعودی عرب آسکتے ہیں؟

سعودی عرب آنے والوں کو اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ وہ مملکت آنے سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کرائیں۔

کورونا وائرس سے صحت یاب افراد سعودی عرب پہنچ کر دوسری خوراک لگوا سکتے ہیں؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں