سعودی عرب میں اقامہ، ملازمت اور سرحدی خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں

سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ و امیگریشن نے اکتوبر 2021 کے مہینے میں اقامہ، ملازمت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں پر رہائشی غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کے خلاف گیارہ ہزار 86 فیصلے جاری کیے، جن پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں سنائی گئی.

عرب نیوز کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں اور غیر ملکی تارکین وطن کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اقامہ، ملازت اور سرحدی امن سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم نہ کریں.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں ایک ہفتے کے اندر 14،932 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا

انہیں نہ تو ملازمت دیں اور نہ ان کو رہائش یا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچانے والا کوئی کام کریں. بلکہ تمام شہریوں اور مقیم سے محکمہ پاسپورٹ نے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور جہاں بھی ایسے شخص کی کوئی بھی اطلاع ملے تو فوری طور پر مکہ مکرمہ اور ریاض ریجن میں‌911 اور مملکت سعودی عرب کے دیگر تمام علاقوں میں‌999 پر رابطہ کر کے مطلع کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں