saudi minitry of trade and commerce

سعودی عرب میں سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار پر تفتیشی کارروائیاں

سعودی عرب میں سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کے تفتیشی کارروائیوں شروع کر دی ہیں.

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت تجارت مکہ مکرمہ برانچ نے عوامی بازاروں اور کچی آبادیوں میں سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار کے انسداد کیلئے تفتیشی کارروائیاں کی ہیں.

وزات تجارت کے جاری کردہ بیان میں‌کہا گیا کہ سعودیوں‌کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے اصلاح کی مہلت ابھی باقی ہے، تاہم اس حوالے سے آگہی مہم جاری رکھی جائے گی.

مزید پڑھیں؛ کیا ہروب والے واپس آ سکتے ہیں؟ اس خبر میں کتنی سچائی ہے؟

وزارت تجارت نے بتایا کہ آگہی مہم وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور، وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود، وزارت ماحولیات و پانی و زراعت اور زکوٰۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہے۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کی تمام کمشنریوں میں آئندہ ہفتوں کے دوران آگہی مہم جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں