SAUDI-HEALTH-VIRUS-TRAVEL

پاکستان میں سائنو ویک کی دوخوراکیں اور بوسٹر ڈوز لگوانے والے سعودی عرب آسکتے ہیں؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ٹوئٹر پر مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے جارہے ہیں ـ بیشترسوالات ایسے تارکین کی جانب سے ہیں جو یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ مملکت براہ راست آنے کے لیے کب تک پروازیں کھل رہی ہیں یا اقامے کی تجدید اور خروج و عودہ کی مدت میں اضافے کیسے ہو گا ہو گا.

ایسے میں ایک شخص نے کورونا ویکسین کے حوالے سے دریافت کیا کہ ’پاکستان میں سائنو ویک کی دوخوراکیں اور تیسری بوسٹر ڈوز لگوائی ہے کیا سعودی عرب آسکتے ہیں؟‘

مزید پڑھیں؛ کیا ہروب والے واپس آ سکتے ہیں؟ اس خبر میں کتنی سچائی ہے؟

عرب نیوز کے مطابق اس سوال کے جواب میں متعلقہ ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں چار اقسام کی کورونا ویکسین کی منظوری دی گئی ہے جن میں فائزر بائیو این ٹیک، جانس اینڈ جانس، موڈرنا اور اسٹرازئینکا شامل ہیں.

اس کے علاوہ کوئی کوئی اور کورونا ویکسین لگوانے والے جیسے کہ سائنو ویک اور سائنو فارم ان کیلئے لازم ہے کہ جب وہ سعودی عرب پہنچ جائیں تو سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین میں سے کسی ایک کی بوسٹر ڈوز لگوا لیں.

مزید پڑھیں؛ کمپنی بند ہونے پر سعودی عرب سے چھٹی پر آئے ہوئے غیر ملکی کارکن کی واپسی کیسے ہو گی؟

وضح رہے ایسےافراد جن کا تعلق ایسے ممالک سے ہے جن پر سعودی عرب براہ راست سفر کرنے پر پابندی ہے اور انہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکین سعودی عرب میں نہیں‌لگوائی اُن کو سعودی عرب آنے سے پہلے کسی ایسے ملک میں 14 دن قیام کرنا ہو گا جہاں پر سعودی عرب میں براہ راست سفر کرنے میں پابندی ہے.

خیال رہے وہ افراد جنہوں نے مملکت میں ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائیں انہیں مملکت آنے پر مذکورہ بالا چار ویکسین میں سے کوئی ایک ویکسین بوسٹر ڈوز کے طورپرلگائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب سے ڈی پورٹ (ملک بدر) ہونے والے ورک ویزے پر دوبارہ واپس آ سکتے ہیں؟

غیر پابندی والے ملک میں دو ہفتے قیام کرنے کے بعد آنے والے مسافروں کو سفر سے کم از کم 72 گھنٹے قبل دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

2 تبصرے “پاکستان میں سائنو ویک کی دوخوراکیں اور بوسٹر ڈوز لگوانے والے سعودی عرب آسکتے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں