سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ٹوئٹر پر مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے جارہے ہیں ـ بیشترسوالات ایسے تارکین کی جانب سے ہیں جو یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ مملکت براہ راست آنے کے لیے کب تک پروازیں کھل رہی ہیں یا اقامے کی تجدید اور خروج و عودہ کی مدت میں اضافے کیسے ہو گا ہو گا.
اسی حوالے سے ایک شخص نے جوازات سے ٹوئٹر پر استفسار کیا کہ مملکت سعودی عرب کیلئے براہ راست فلائٹس کب تک کھلیں گی؟
مزید پڑھیں؛ ممنوعہ ممالک سے سعودی عرب واپسی کیلئے کسی دوسرے ملک میںکم از کم کتنے دن گزارنے ہوتے ہیں؟
اس سوال کے جواب نے جوازات کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے اس بارے میں پالیسی کا اعلان ہوتے ہی سب کو مطلع کر دیا جائے گا.
سعودی شاہی حکم نامے کے مطابق سفری پابندیوں والے ممنوعہ ممالک سے تعلق رکھنے والے اقامہ ہولڈرز جو کہ خروج و عودہ پر اپنے ملک گئے ہوئے ہیں، اور کورونا پابندیوں کی وجہ سے سعودی عرب واپس نہیں آ سکے ان کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر تک مفت توسیع پر عمل جاری ہے.
مزید پڑھیں؛ سعودی عرب کا غیرملکی ہنرمند افراد کو شہریت دینے کا فیصلہ
عرب نیوز کے مطابق اقاموں اور خروج و عودہ کی مد میں توسیع کا عمل جاری ہے جو کہ مرحلہ وار کیا جا رہا ہے. جس کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر اورمصنوعی ذہانت کے ادارے کے تعاون سے تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع کا عمل جاری ہے ۔