ممنوعہ ممالک سے سعودی عرب واپسی کیلئے کسی دوسرے ملک میں‌کم از کم کتنے دن گزارنے ہوتے ہیں؟

کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کیلئے براہ راست سفری پابندیاں بدستور برقرار ہیں، سعودی شاہی حکم کے مطابق ممنوعہ ممالک کے رہائشی جو براہ راست سعودی عرب سفر نہیں کر سکتے ان کے خروج وعودہ اور اقاموں میں 30 نومبر تک مفت اضافہ جاری ہے.

عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایک شخص نے جوازات سے استفسار کیا کہ سعودی عرب جانے کیلئے دبئی یا غیر ممنوعہ ممالک میں کتنے دن گزارنے ہوں گے؟

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب کا غیرملکی ہنرمند افراد کو شہریت دینے کا فیصلہ

جوازات نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ممنوعہ ممالک سے براہ راست وہی تارکین وطن مملکت آ سکتے ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں رہتے ہوئے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوئی ہوں اورتوکلنا ایپ پر ان کا سٹیٹس ’امیون‘ کا ہو۔

تاہم ایسے افراد جنہوں نے سعودی عرب میں کورونا ویکیسن کو دونوں خوراکیں نہیں لی اور ان کا تعلق بھی ممنوعہ ممالک سے ہے جہان سے سعودی عرب میں براہ راست سفر پر پابندی عائد ہے تو وہ افراد کسی ایسے ملک میں 14 دن گزاریں گے جہاں سے سعودی عرب میں براہ راست سفر کی اجازت ہے.

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں خروج و عودہ ویزے پر جا کر واپس نہ آنے والوں کا سٹیٹس کیا ہو گا؟

واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، مصر اور انڈونیشیا سے سعودی عرب میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی آمد پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے ایسے ممالک سے آنے والے براہ راست سعودی عرب نہیں آ سکتے بلکہ وہ کسی ایسے ملک میں دو ہفتے قیام کرنے کے بعد مملکت آسکتے ہیں جہاں سے مسافروں کے براہ راست مملکت آنے پر پابندی نہیں۔

3 تبصرے “ممنوعہ ممالک سے سعودی عرب واپسی کیلئے کسی دوسرے ملک میں‌کم از کم کتنے دن گزارنے ہوتے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں