travel to saudi arabia

اہلیہ کا وزٹ ویزہ اسٹمپ ہو چکا ہے، پاکستان سے سعودی عرب کیسے بلایا جائے؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ٹوئٹر پر مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے جارہے ہیں ـ بیشترسوالات ایسے تارکین کی جانب سے ہیں جو یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ مملکت براہ راست آنے کے لیے کب پروازیں کھل رہی ہیں یا اقامے کی تجدید اور خروج و عودہ کی مدت میں اضافے کب تک ہو گا.

اسی ضمن میں ایک شخص نے جوازات سے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ، اہلیہ کا وزٹ ویزا اسٹمپ ہو چکا ہے، پاکستان کی سعودی عرب کیلئے براہ راست فلائٹس تاحال بند ہیں اہلیہ کو کس طرح بلایا جا سکتا ہے؟

مزید پڑھیں؛ بیرون ملک سے آنے والے زائرین عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے اجازت نامے کیسے حاصل کریں؟

اس سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جن کا تعلق ایسے ممالک سے ہے جن پر سعودی عرب کی طرف سے براہ راست سفری پابندی کا سامنا ہے وہاں سے براہ راست سعودی عرب وہی افراد آ سکتے ہیں جنہوں‌نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں سعودی عرب میں‌لگوائی ہوں اور توکلنا پر انکا اسٹیٹس امیون کا ہو.

تاہم ایسے افراد جنہوں نے سعودی عرب کے علاوہ بیرون ملک سے کورونا ویکسین لگوائی ہو انہیں‌چاہیےکہ وہ سعودی عرب سفر کرنے سے پہلے کسی ایسے ملک میں‌14 دن قیام کریں جہاں سے سعودی عرب براہ راست آنے پر پابندی عائد نہیں‌ہے.

14 دن گزارنے کے بعد سعودی عرب آنے سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہو گی، واضح رہے کہ پی سی آر ٹیسٹ صرف منظور شدہ لیبارٹریز سے ہی کروایا جانا چاہیے بصورت دیگر قابل قبول نہیں‌ہو گا.

مزید پڑھیں؛ کیاسعودی عرب سے چھٹی پر گئے تارکین وطن کا خروج نہائی لگایا جا سکتا ہے؟

سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کےلیے شہریوں اورغیرملکیوں کومفت ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے وزارت صحت اور مصنوعی ذہانت کے ادارے کے اشتراک سے ’توکلنا ‘ اور صحتی کے عنوان سے ایپ جاری کی گئی ہیں جن پر کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے شہریوں اور تارکین کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے مملکت میں وزارت صحت کی جانب سے چار ویکسینز کو منظور کیا گیا ہے جن میں فائزر بائیونٹک ، اسٹرازائینکا، جانس اینڈ جانس اور موڈرنا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں؛ کون سے لوگ براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں؟

بیرون مملکت سے ویکسینز کے علاوہ چینی ساختہ سائینو فام اورسائنیو ویک ویکسین لگوانے والوں کو بھی مملکت آنے کے بعد فائزر، اسٹرازئینکا، موڈرنا یا جانس اینڈ جانس کی ایک بوسٹر ڈوز دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں