سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ٹوئٹر پر مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے جارہے ہیں ـ بیشترسوالات ایسے تارکین کی جانب سے ہیں جو یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ مملکت براہ راست آنے کے لیے کب تک پروازیں کھل رہی ہیں یا اقامے کی تجدید اور خروج و عودہ کی مدت میں اضافے کب تک ہو گا.
اسی ضمن میں ایک بعض تارکین وطن کی جانب سے جوازات سے استفسات کیا گیا کہ خروج و عودہ پر گئے ہوئے لوگوں کے اقامے تا حال تجدید نہیںہوئے کیا ان کے اقامے اور خروج و عودہ کی مدت میں بھی اضافہ ہو گا؟
مزید پڑھیں؛ کیاچھٹی پر گئے ہوئے شخص کا حروب لگ سکتا ہے؟ سعودی جوازات کا جواب
اس سوال کے جواب میں سعودی جوازات نے ٹوئٹر پر وضاحت پیش کی کہ کورونا کی وجہ سے ایسے ممالک جہاں سے مسافروں کے براہ راست آنے پر پابندی عائد ہے وہاں گئے ہوئے تارکین کے اقامے اور خروج و عودہ کی مدت میں شاہی حکم کے مطابق 30 نومبر تک توسیع کرنے کے احکامات پر عمل جاری ہے.
جوازات نے مزید کہا کہ اقاموں اور خروج و عودہ کی مدت میں توسیع میں مرحلہ وار کی بنیاد پر کام جاری ہے جس کیلئے نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر کے تعاون و اشتراک سے توسیع کا عمل کیا جا رہا ہے.
مزید پڑھیں؛ کون نے اقامہ ہولڈرز تارکین وطن کو براہ راست سعودی عرب سفر کرنے کی اجازت ہے؟
واضح رہے، خروج وعودہ پر گئے ہوئے ایسے غیرملکی جہاں سے مسافروں کے براہ راست آنے پر پابندی عائد ہے، انہیں چاہیے کہ وہ اپنی باری کا انتظار کریں جب ان کی باری آئے گی تو ان کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں از خود توسیع کردی جائے گی۔
“کیا سعودی عرب کی طرف سے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں مزید اضافہ ہو گا؟” ایک تبصرہ