سعودی عرب میں غٰیر ملکی کارکن کی کون کون سی فیسیں آجر (کفیل) کے ذمے ہوتی ہیں؟

سعودی عرب میں سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ ملازمت ختم ہونے پر آجر (کفیل) غیر ملکی کارکن کی سات قسم کی فیسں ادا کرنے کا پابندہے.

عرب نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایک آجر نے وزارت افرادی قوت سے استفسار کیا کہ “میں ایک موسسہ کا مالک ہوں، ملازم نے اقامے کی تجدید نہیں کروائی. کیا میں‌فیس ادا کیے بغیر اسے مملکت سے بے دخل کر سکتا ہوں؟”

مزید پڑھیں؛ کیاسعودی عرب سے چھٹی پر گئے تارکین وطن کا خروج نہائی لگایا جا سکتا ہے؟

سعودی وزارت افرادی قوت نے ٹوئٹر پر اس استفسار کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی کارکن کی درآمد کی فیس آجر کے ذمے ہے.

علاوہ ازیں اقامہ فیس، ورک پرمٹ فیس، دونوں میں توسیع کی فیس، تاخیر کی صورت میں جرمانے کی فیس، پیشہ تبدیل کرنے کی فیس، خروج و عودۃ (ایگزٹ ری انٹری) کے اجرا کی فیس اور ملازمت ختم ہونے پر ملازم کی وطن واپسی کے ٹکٹ کی قیمت بھی آجر کے ذمے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں