Saudi Arabia to Extend Visa

کیاسعودی عرب سے چھٹی پر گئے تارکین وطن کا خروج نہائی لگایا جا سکتا ہے؟

بیرون ملک میں موجود تارکین وطن کی جانب سے سعودی محکمہ پاسپورٹ (جوازات) سے ٹوئٹر پر اہم سوالات پوچھے جاتے ہیں. اسی ضمن میں ایک تارکین وطن نے جوازات سے سوال کیا کہ سعودی عرب سے خروج و عودہ یا چھٹی پر گئے ہوئے شخص کا خروج نہائی لگانا ممکن ہے؟

اس سوال کے جواب میں‌سعودی جوازات نے وضاحت پیش کی کہ ایسے تارکین وطن جو چھٹی یا خروج و عودہ پر سعودی عرب سے باہر ہیں ان کا ویزہ خروج ونہائی میں تبدیل نہیں ہو سکتا، اس کیلئے اُس شخص کا سعودی عرب میں موجود ہونا لازمی ہے.

مزید پڑھیں؛ کون سے لوگ براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں؟

جوازات نے مزید بتایا کہ خروج و نہائی ویزہ صرف اُسی وقت ہی لگ سکتا ہے جب غیر ملکی سعودی عرب میں‌موجود ہو اور اُس کا اقامہ بھی کارآمد ہو، بصورت دیگر یہ ممکن نہیں ہے.

سعودی قوانین کے تحت خروج ونہائی(مستقل طور پر مملکت سے جانا) کے لیے تارکین وطن کو سعودی عرب میں موجود ہونا ہوتا ہے، ملک چھوڑ کر جانے والوں کی دستاویزات کیلئر کرنے کے بعد مذکورہ ویزا جاری کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ سال 2019 میں‌خروج وعودہ پر گیا تھا واپس نہیں‌آیا، سعودی عرب واپس کیسے آ سکتے ہیں؟

خیال رہے کہ خروج ونہائی پر جانے والے کسی دوسرے ویزے پر دوبارہ سعودی عرب آسکتے ہیں، صرف ان افراد کو مملکت میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا جو ڈی پورٹ کیے گئے ہوں۔

کیاسعودی عرب سے چھٹی پر گئے تارکین وطن کا خروج نہائی لگایا جا سکتا ہے؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں