Jawazat-Saudi Arabia

کیا فیملی وزٹ ویزے کا رہائشی اقامے میں تبدیل کروایا جا سکتا ہے؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ جوازات روزانہ ٹوئٹر پر تارکین وطن اور شہریوں کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات فراہم کر رہی ہے. جس میں لیبر قوانین سے لے کر اقامہ کی تجدید اور سفری پابندیوں کے سوالات بھی شامل ہوتے ہیں.

اسی حوالے سے ٹوئٹر پر سعودی محکمہ پاسپورٹ جوازات سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ “کیا فیملی وزٹ ویزے پر آنے والوں کا ویزا رہائشی اقامہ میں تبدیل کیے جانے کی باتین درست ہیں؟

مزید پڑھیں؛ فیملی نے سعودی عرب میں کورونا ویکسین نہیں لگوائی، سعودی عرب کیسے لا سکتا ہوں؟

اس سوال کے جواب میں جوازات نے وضاحت پیش کی کہ وزٹ ویزے کو رہائشی اقامہ میں تبدیل کرنا قانونی طور پر ممکن نہیں ہے، وزٹ، عمرہ یا حج ویزے پر آنے والوں کےلیے لازمی ہے کہ وہ مقررہ مدت ختم ہونےسے قبل(اگر اس میں آخری توسیع بھی کرائی جا چکی ہو) واپس اپنے وطن لوٹ جائیں۔

واضح رہے کہ وزٹ ویزے پر آنے والوں کا مدت ختم ہونے کے بعد قیام کرنا غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے جس پر قید اور جرمانے کی سزا مقرر ہےـ

وزٹ ویزے کی انتہائی حد ایک برس ہوتی ہے جس کے بعد مقررہ مدت ختم ہونے پر انہیں واپس جانا لازمی ہوتا ہےـ

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں‌کورونا ویکسین لگوائی ہے، خروج نہائی کے بعد دوسرے ویزے پر مملکت آ سکتا ہوں؟

ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد قیام کرنے والے غیر قانونی طور پر مقیم تصور کیے جاتے ہیںـ ایسے افراد کو قیام، نقل و حمل یا روزگار وغیرہ کی سہولت یا مدد فراہم کرنے والے بھی جرم میں شریک تصورکیے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں