سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران مزید 15،806 غیر قانونی افراد گرفتار

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے اندر مملکت کے مختلف علاقوں سے ریزیڈنسی، لیبر قوانین اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے تقریباََ 15،806 افراد کو گرفتار کیا گیا.

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یہ گرفتاریاں 21 سے 27 اکتوبر کے دوران سعودی عرب بھر میں‌سیکیورٹی فورسز کے مختلف یونٹس کی مشترکہ فیلڈ کمپین کے دوران کی گئیں.

سعودی گزٹ کے مطابق گرفتاریوں میں ریزیڈنسی سسٹم کی 7,609 خلاف ورزی کرنے والے، 6,525 بارڈر سیکیورٹی رولز کی خلاف ورزی کرنے والے اور 1,672 لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں عمرہ پرمٹ منسوخ کرنے کے اقدامات اور اس کے اجرا ءکی شرائط کیا ہیں؟

مزید 469 افراد سرحد عبور کر کے مملکت سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے جن میں 50% یمنی، 46% ایتھوپیا اور 4% دیگر قومیتوں کے تھے، 90 خلاف ورزی کرنے والے افرادسعودی عرب سے باہر جانے کے لیے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

12 افراد رہائش اور کام کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل، پناہ دین اور چھپانے میں ملوث تھے کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس وقت کل 87,840 افراد کوسعودی قوانین و ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے کے طریقہ کار کا سامنا ہے، جن میں سے 78,698 مرد اور 9,142 خواتین ہیں۔

مزید پڑھیں؛ ایک سال پہلے چھٹی پر آیا تھاآٹومیٹک مفت اقامہ تجدید نہیں ہوا، کیا کرو؟

ان میں سے 73,313 خلاف ورزی کرنے والوں کو سفری دستاویزات کے حصول کے لیے ان کے سفارتی مشنز میں بھیجا گیا، 2,228 خلاف ورزی کرنے والوں کو سفری ریزرویشن مکمل کرنے کے لیے ریفر کیا گیا اور 6,380 خلاف ورزی کرنے والوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ جو کوئی بھی کسی درانداز کو مملکت میں داخلے میں سہولت فراہم کرے گا یا اسے نقل و حمل یا پناہ یا کوئی مدد یا خدمات فراہم کرے گا اسے 15 سال تک قید کی سزا دی جائے گی اور اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ ریال جرمانہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں