سعودی عرب میں عمرہ پرمٹ منسوخ کرنے کے اقدامات اور اس کے اجرا ءکی شرائط کیا ہیں؟

سعودی عرب میں عمرہ پرمنٹ منسوخ کرنے اور اجراء کیلئے شرائط اور اقدامات کیا ہیں؟ 2 عمرہ کے درمیان 15دن کے لازمی وقفے کی منسوخی سے مطلق توکلنا پلیٹ فارم کی اہم وضاحت سامنے آ گئی.

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب ایک شخص توکلنا پلیٹ فارم کے ٹوئٹر اکاونٹ پر سوال کیا کہ “میں ہنگامی صورت حال کی وجہ سے عمرہ پرمٹ منسوخ کرنا چاہتا ہوں،اس کا طریقہ کار کیا ہے؟ “

مزید پڑھیں؛ ایک سال پہلے چھٹی پر آیا تھاآٹومیٹک مفت اقامہ تجدید نہیں ہوا، کیا کرو؟

اس سوال کے جواب میں توکلنا ایپلیکیشن کے ٹوئٹر اکائونٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا”عمرہ پرمٹ منسوخ کرنے کیلئے توکلنا ایپلی کیشن سے سروسز میں جائیں، وہاں سے حج و عمرہ سروسز پر کلک کریں، پھر پرمنٹ منتخب کیے گئے ہیں،پر کلک کریں. اپنے ڈیٹا کو ظاہر کرنے کیلئے پرمنٹ، اور پھر کینسل پرمنٹ پر کلک کریں.”

“توکلنا کے ذریعہ عمرہ کا اجازت نامہ جاری کرنے کی شرائط یہ ہیں،

1. صحت کی حالت کو دو خوراکوں کے ساتھ ویکسین کرنا ضروری ہے

2. عمر 12 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔

3. درخواست گزار کا مملکت میں موجود ہونا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب سے کورونا ویکسین کی ایک خوراک لی دوسری پاکستان میں واپسی کیسے ہو گی؟

وزارت حج نے دو عمروں کے درمیان 15 دن کے لازمی وقفے کی شرط منسوخ کر دی

– پچھلے ہفتے، وزارت حج اور عمرہ نے دو عمرہ زائرین کے درمیان 15 دن کا فاصلہ منسوخ کر دیا تھا۔ اب عازمین عمرہ پرمنٹ کے لیے 15 دن کا انتظار کیے بغیر دوسرے عمرہ پرمنٹ کواتمرنا اور توکلنا کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں.

اسی طرح گرینڈ مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے 24 گھنٹے سے زیادہ ممکن نہیں تھا، تاہم، نمازی پہلے اجازت نامے کی میعاد ختم ہونے کے فوراً بعد دوسرے اجازت نامے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں