سعودی عرب میں ممنوعہ مقامات میں تمباکو نوشی کرنے پر 20 ہزار ریال تک کا جرمانہ

سعودی عرب میں ممنوعہ مقامات پر تمباکو نوشی کرنے پر 20 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے، سعودی وزارت صحت نے مخصوص مقامات پر تمباکونوشی کرنے پر خبردار کر دیا.

عرب ویب سائٹ کے مطابق سعودی صحت کے ماتحت انسداد تمباکو نوشی قومی کمیٹی نے کہا کہ ممنوعہ مقامات پر تمباکونوشی منع ہے خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے ہو گے.

سعودی قومی کمیٹی نے کمپنیوں، اداروں، نجی اور پبلک مقامات پر ممنوعہ مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں پر تمباکو نوشی منع ہے.

. ایسے کسی بھی مقام پر تمباکو نوشی منع ہے جو آس پاس کے مقامات سے الگ تھلگ ہو۔ متعلقہ جگہ کی اونچائی کم از کم تین میٹر سے کم ہو۔ خودکار سسٹم سے بند ہونے والے دروازے نصب ہوں۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب سے کورونا ویکسین کی ایک خوراک لی دوسری پاکستان میں واپسی کیسے ہو گی؟

.متعلقہ مقام پر بیک وقت مقررہ تعداد سے زیادہ افراد جمع ہونے کی اجازت نہ ہو- فی کس 1.40 مربع میٹر کی جگہ رکھی گئی ہو-
سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں کو وہاں موبائل، فیکس اور پرنٹر جیسی سہولتیں مہیا نہ ہو۔

.سگریٹ نوشی کے لیے خاص کمرے تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کی گزرگاہ پر واقع نہ ہوں۔ متعلقہ مقام پر مصنوعی چھت کی صفائی آسانی سے کی جاسکتی ہو۔

.فرش آگ نہ پکڑنے والے اور قابل صفائی مواد سے تیار کیا گیا ہو۔ اس جگہ 18 برس سے کم عمر کے افراد کے داخلے پر پابندی ہو۔
بیان میں کہا گیا کہ متعلقہ مقام پر سلامتی کے تمام انتظامات ہوں۔ عمارتوں میں آگ بجھانے کے لیے مقرر آلات دستیاب ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں