سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کے خواہشمندوں کیلئے ایک عمرہ سے دوسرے عمرہ کے درمیان 14 دن کے انتظار کی پابندی ختم کر دی.
آئندہ اجازت نامے کی میعاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ حاصل کیا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں؛ حرم شریف میں کورونا پابندیوں کے بغیرپہلی نمازِ جمعہ کی ادائیگی
وزارت کے پلاننگ اینڈ اسٹریٹیجی آفیسر ڈاکٹر عمرو المدہ نے عرب نیوز کو بتایا کہ احتیاطی تدابیر میں نرمی سے عمرہ اور نماز کے لیے جامع مسجد کی آپریشنل صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
یہ سہولت 17 اکتوبر 2021 اتوار سے کورونا ایس او پیز میں تخفیف کے اقدام کے تناظر میں دی جارہی ہے۔ اب مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین اور عمرہ و نماز کے لیے آنے والوں کو کسی انتہائی حد کے بغیر پہنچنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔