18 برس سے زیادہ عمر کے افراد کو سعودی عرب میں ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی

سعودی وزارت صحت نے 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کورونا ویکسین کی تیسری بوسٹر ڈوز لگانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے.

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مملکت میں 18 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔‘

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں 12 سال سے کم عمر کے طلبا ءکیلئے آن لائن کلاسین ہو گی

بیان کے مطابق ویکسین کی تیسری خوراک دوسری ڈوز کے 6 ماہ بعد لگائی جائے گی۔

کورونا ویکسین کی تیسرے خوراک کیلئے توکلنا اور صحتی ایپ پر وقت لیا جا سکتا ہے. وزارت صحت نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بوسٹر خوراک لینا دوسری خوراک لینے کے 6 ماہ بعد ہوگا.

مزید پڑھیں؛ ملکی و غیر ملکی فلائٹ آپریشن کے حوالے سے سعودی عرب کا نیا ہدایت نامہ جاری

واضح رہے قبل ازیں وزارت صحت کی جانب سے 60 برس اور اس سے زائد عمر کے ان افراد کے لیے بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دیا گیا تھا جو خطرناک امراض میں مبتلا ہیں۔

امور صحت کے اداروں سے منسلک افراد کے لیے بھی تیسری خوراک کو اہم قرار دیا گیا تھا تاہم اب ویکسین کی تیسری خوراک ہر ایک کے لیے ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں