سعودی عرب میں 12 سال سے کم عمر کے طلبا ءکیلئے آن لائن کلاسین ہو گی

سعودی وزارت تعلیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں‌12 سال سے کم عمر کے لڑکیوں اور لڑکوں کیلئے اسکولوں میں حاضری ملتوی کر دی ہیں، آن لائن کلاسیں جاری رہیں‌گی.

ترجمان نے کہا ہے کہ”ابتدائی اسکولوں اور کنڈرگارٹن کے طلباء کے لیے اسکولوں میں حاضری جو 31 اکتوبر سے شروع ہونے والی تھی ،وبائی امراض سے متعلق سائنسی مطالعات کی تکمیل تک ملتوی کر دی گئی ہیں تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ملکی و غیر ملکی فلائٹ آپریشن کے حوالے سے سعودی عرب کا نیا ہدایت نامہ جاری

ترجمان نے کہا کہ وزارت تعلیم ابتدائی عمر کے لیے مدرستی پلیٹ فارم اور کنڈرگارٹن لیول کے لیے راوادتی پلیٹ فارم کے ذریعے اس عمر کے افراد کے لیے فاصلاتی تعلیم فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کی وزارتوں کے مابین کوششوں کا انضمام ہوا ہے کہ وہ ان طلباء کے لیے باقاعدہ ذاتی کلاسیں جاری رکھیں جنہوں نے پبلک ایجوکیشن کے انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری مراحل میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی دو خوراکیں حاصل کیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وکایا) کے منظور کردہ احتیاطی تدابیر اور صحت کے پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ مرد اور خواتین طلباء کے تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

تعلیمی سال سرکاری ، نجی اور غیر ملکی اسکولوں میں انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری سطح کے طالب علموں کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیوں کے طلباء اور مملکت بھر میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کے طلباء کے لیے ذاتی کلاسیں 29 اگست کو شروع ہوئیں.اور صرف ان طلبہ کو اجازت دی جاتی ہے جنہوں نے ویکسین کی دو خوراکیں حاصل کیں۔

کیا فیکٹری ورکرز براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں؟ جوازات کا بڑا اعلان

واضح رہے قبل ازیں وزارت صحت کی جانب سے 12 سے 18 برس کے طلبہ کےلیے لازمی ویکسینیشن کے احکامات صادر گئے جا چکے ہیں جن پرعمل درآمد جاری ہیں جبکہ 12 برس سے کم عمرطلبا کے لیے وزارت تعلیم کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 31 اکتوبر سے پرائمری اور کنڈرگارڈن کی کلاسیں بحال کردی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں