کیا فیکٹری ورکرز براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں؟ جوازات کا بڑا اعلان

کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کی طرف سے کچھ ممالک پر سفری پابندیاں عائد ہیں، جس کی وجہ سےپابندی شدہ ممالک سے براہ راست سعودی عرب سے سفر نہیں کر سکتے، لیکن سعودی حکومت نے کچھ اقسام کیلئے مشروط طور پر پابندی ختم کر دی ہے جو سفری پابندیوں والے ممالک سے بھی براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں.

اسی صورت حال کے برعکس سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) کی جانب سے مقامی وغیرملکیوں کے سوالات کے جواب دیے جارہے ہیں، زیادہ تر لوگ براہ راست پروازوں سے متعلق جانکاری حاصل کر رہے ہیں.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں کام کرنے والے گھریلو ورکرز کے ہروب کو کینسل کرنے کے حوالے سے جوازات کی وضاحت

سعودی مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) کے ٹوئٹر پر ایک غیر ملکی نے سوال کیا کہ کیا فیکٹری ورکروں کو بھی سفری پابندی کے شکار ممالک سے براہ راست مملکت آنے کی اجازت دی گئی ہے؟ جس پر جوازات نے وضاحت پیش کی کہ فی الحال شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد مشروط طور پر سعودی عرب آسکتے ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کے علاوہ فنی تعلیمی اداروں اور انسٹی ٹیوٹس سے تعلق رکھنے والے اہلکار اور ان کے اہل خانہ براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں خروج و نہائی ویزے کے بعد سفر نہ کرنے پر کیا مشکلات ہو سکتی ہیں؟

جوازات نے مزید کہا کہ ممنوعہ ممالک سے فیکٹری ملازمین یا دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو براہ راست سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جیسے ہی اس ضمن میں فیصلہ ہوگا اعلان کردیا جائے گا۔

یہ بھی یاد رکھیں کہ جنہیں براہ راست مملکت آنے کی اجازت دی گئی ہے انہیں پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ منظور شدہ طبی اداروں سے حاصل کرنا ہوگی جو مملکت سفر سے 72 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہ ہو۔

اسی طرح وہ جو مملکت سے جانے سے قبل ہی ویکسین کی دونوں خوارکیں لے چکے تھے وہ بھی پابندی زدہ ممالک سے براہ راست آسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب کا اتوار سے کورونا وائرس کی پابندیوں میں‌نرمی کا اعلان

2 تبصرے “کیا فیکٹری ورکرز براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں؟ جوازات کا بڑا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں