سعودی عرب میںکام کرنے والے گھریلو ورکرزکے ہروب کے حوالے سے سعودی محکمہ پاسپورٹ و امیگریشن (جوازات)نے اہم وضاحت جاری کی ہے.
نیوز رپورٹ کے مطابق سعودی جوازات سے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک سعودی شہری نے سوال کیا کہ گھریلو کارکن کا ہروب لگایا مگر 15 دن کے اندر ابشر کے ذریعے کینسلیشن کرنے کی کوشش کی تاحال کوئی جواب نہیں ملا کیا کریں؟
مزید پڑھیں؛ سعودی عرب : کیا 30 نومبر کے بعد بھی اقامے اور خروج وعودہ ویزے کی مفت توسیع ہو گی؟
اس سوال کے جواب میں سعودی جوازات نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہروب کینسل کرانے کیلئے جوازات کے ابشر پورٹل پر خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے ، جس کو تواصل کے سیکشن میں حاصل کیا جا سکتا ہے.
جوازات کی تواصل سروس کے ذریعے لوگوں کو گھر بیٹھے جوازات کی وہ خدمات فراہم کی جاسکیں جو خود کار طریقے سے انجام نہیں دی جاسکتیں۔
مزید پڑھیں؛ کیا سعودی عرب میں وزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل کروایا جا سکتا ہے؟
تواصل کے تحت صارف اپنے ساتھ پیش آنے والی دشواریوں کو بیان کرکے مسئلے کو حل کرسکتا ہے اس کے لیے جوازات کے دفترجانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
“سعودی عرب میں کام کرنے والے گھریلو ورکرز کے ہروب کو کینسل کرنے کے حوالے سے جوازات کی وضاحت” ایک تبصرہ