TawakkalnaApp

سعودی عرب کا اتوار سے کورونا وائرس کی پابندیوں میں‌نرمی کا اعلان

سعودی عرب حکومت نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار 17 اکتوبر سے کورونا وائرس کی روک تھام کی پابندیوں اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیروں‌میں نرمی شروع کریں‌گے.

جس کے تحت اجتماعات کی اجازت دی جائے گی اور کورونا ویکسین کی دونو ں خوراکیں لینے والوں کے لیے ماسک پہننے کی کچھ پابندیاں ختم ہوں گی۔ سعودی عرب میں‌بتدریج کورونا وائرس کے کیسسز میں‌کمی آ رہی ہے.

مزید پڑھیں؛ ایسے کون سے افراد ہیں جوسعودی عرب نہیں‌آ سکتے؟ تین سال کی پابندی

سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مملکت سعودی عرب نے جامع مسجد الحرام کو اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ کارکنوں‌اور زائرین کو ہر وقت چہرے کے ماسک پہننا لازمی ہے.

بیان میں  کہا گیا کہ ’سماجی فاصلے کے ضوابط کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے۔عوامی مقامات، ٹرانسپورٹ، ریستوران، سنیما گھروں اور دیگر اجتماعات میں توکلنا ایپ کی پابندی کے ساتھ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے لوگوں کے لیے پوری گنجائش کے مطابق کام کرنے کی اجازت دی جائے گی‘۔

’ کھلے مقامات پر کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کے لیے اب ماسک کی پابندی لازمی نہیں ہوگی تاہم ان بند مقامات میں ماسک کی پابندی کرنا ہوگی‘۔

مزید پڑھیں؛ کیا سعودی عرب میں وزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل کروایا جا سکتا ہے؟

احتیاطی تدابیر کے ذریعے پرہیز کی اہمیت کی تصدیق کرتے ہوئے کسی بھی تعداد میں افراد کے لیے شادی کے اجتماعات کی بھی شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ مملکت کورونا ویکسینیشن کی کامیاب مہم، متاثرین کی تعداد میں نمایاں کمی اور وزارت صحت کی جانب سے جاری سفارشات کی روشی میں کورونا ایس او پیز میں نرمی کی منظوری دی گئی ہے۔

2 تبصرے “سعودی عرب کا اتوار سے کورونا وائرس کی پابندیوں میں‌نرمی کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں