کیا سعودی عرب میں وزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل کروایا جا سکتا ہے؟

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے سبب پاکستان سمیت متعدد ممالک سے براہ راست پروازوں پر مشروط پابندی عائد کر رکھی ہے.

جن ممالک پر سعودی عرب کی طرف سے سفری پابندیاں عائد ہے، وہاں رہنے والے سعودی اقامہ ہولڈرز کی سہولت کیلئے اقامہ اور خروج و عودہ کی مد ت میں شاہی حکم کے تحت خود کار طریقے سے 30 نومبر 2021 تک کی توسیع کی سہولت میسر کی گئی ہے.

مزید پڑھیں؛ کیا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے براہ راست سعودی عرب آ سکتے ہیں؟ سعودی جوازات کا بڑا اعلان

اسی دوران ایک شخص نے سعودی محکمہ پاسپورٹ جوازات سے وزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا. سوال سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوچھا گیا کہ “فیملی کو وزت ویزے پر مملکت بلایا ہے جبکہ موجودہ کورونا کے حالات کے سبب فیملی کے وزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل کروانا چاہتا ہوں کیا ایسا ہو سکتا ہے؟ اگر ہاں تو طریقہ کار کیا ہو گا؟”

اس سوال کے جواب میں جوازات نے وضاحت پیش کی کہ وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے ہوئوں کو چائیے کہ وہ ویزے کی مدت کے دوران اپنے ملک واپس لوٹ جائیں.

قانونی طورپر ایسا کوئی طریقہ نہیں کہ وزٹ ویزے پر آنے والے افراد کو اقامہ جاری کیاجاسکے ـ فیملی کا اقامہ جاری کرانے کےلیے محکمہ سول افیئرز کے متعلقہ شعبے سے رابطہ کیا جائے جہاں سے فیملی کے لیے رہائشی ویزہ جاری کیاجاتا ہے ـ ویزہ جاری کرانے کے بعد اپنے ملک میں سعودی سفارتخانے سے ویزہ اسٹمپ کرایا جائے ـ

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب : کیا 30 نومبر کے بعد بھی اقامے اور خروج وعودہ ویزے کی مفت توسیع ہو گی؟

واضح رہے وزٹ ویزے پر آنے والوں کےلیے لازمی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران واپس چلے جائیں بصورت دیگر ان پرجرمانہ عائد کیاجاتا ہے اور وہ قانون شکنی کے زمرے میں آتے ہیں۔

3 تبصرے “کیا سعودی عرب میں وزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل کروایا جا سکتا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں