کیا سعودی عرب سے باہر رہتے ہوئے اقامہ کی تجدید ممکن ہے؟

کیا مملکت سعودی عرب سے باہر چھٹی پر گئے ہوئے غیر ملکی جو کورونا کی وجہ سے سفری پابندیوں کی وجہ سے واپس نہیں آ پا رہے سعودی عرب سے باہر رہتے ہوئے ان کے اقامہ کی تجدید ممکن ہے؟

یہ سوال سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک شخص نے سعودی عرب میں پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ (جوازات) سے پوچھا گیا ہے، “کیا میں اپنے ڈیپنڈنٹ کے اقماہ کی تجدید کر سکتا ہوں جو سعودی عرب سے باہر پڑھنے کیلئے گیا ہوا ہے؟

مزید پڑھیں: آئندہ 3 ، 2ہفتے میں پاکستانی ‏ عمرہ عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی، وفاقی وزیر

سعودی جوازات کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا: “آپ ادائیگی کی خدمت کے ذریعے مطلوبہ فیس کی ادائیگی کے بعد اور ابشر پلیٹ فارم یا آجر کے ایک مقیم کے ذریعے الیکٹرانک طریقے سے مملکت سے باہر کے رہائشیوں کے اقامہ کی تجدید کر سکتے ہیں۔”

مزید جوزات نے ایکسپیٹ کو یاد دہانی کروائی کہ فائنل ایگزٹ ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے 60 دن کے اندر سعودی عرب چھوڑنا لازمی ہو گا.

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں داخلے کیلئے غیر ملکیوں کو قدوم پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونا لازمی

– مقررہ وقت کے اندر مملکت سعودی عرب کو نہ چھوڑنے کی صورت میں ، فائنل ایگزٹ ویزا منسوخ کرنے کے لیے 1000 ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا ، یہ بھی واضح کیا کہ فائنل ایگزٹ کی منسوخی کیلئے اقامہ کی میعاد شرط ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں