سعودی عرب میں داخلے کیلئے غیر ملکیوں کو قدوم پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونا لازمی

تارکین وطن کیلئے سعودی عرب نے مملکت میں‌داخلے کیلئے ‘قدوم’ ایپ متعارف کرائی ہے، مملکت میں‌داخل ہونے سے پہلے اس پلیٹ فارم پر رجسٹر کرنا لازمی ہو گا بصورت دیگر سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں‌ہو گی.

قدوم ایپ کے ذریعے سعودی وزارت داخلہ تاریکین وطن کی صحت کا ڈیٹا حاصل کرتی ہے، تارکین وطن کا ویکسینیشن کی معلومات قدوم ایپ پر درج کرنا لازم ہے. غیر ملکیوں کو مملکت سعودی عرب میں آنے سے قبل اس پیلیٹ فارم پر اپنی صحت، ویکسینیشن سے مطعلق مصدقہ معلومات اپ لوڈ کرنا ہوں گی، قدوم پورٹل پر رجسٹریشن نہ ہونے کی صورت میں‌غیر ملکی سعودی عرب میں داخل نہیں ہو سکتے.

مزید پڑھیں: جوازت نے اقامہ، دوبارہ داخلے کے ویزوں میں 30 نومبر تک توسیع کردی

قدوم کی اہمیت

اس آن لائن پلیٹ فارم کے اجرا کا مقصد غیرملکیوں کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرنا اور آنے والوں کو بہتر انداز میں امیگریشن کی سہولت فراہم کرنا ہے، مختلف کیٹگریز میں شامل تارکین وطن کو مملکت آنے سے 72 گھنٹے قبل خود کو قدوم پورٹل پر رجسٹر کرنا ہوگا۔

یہ آن لائن پلٹ فارم کن کے لیے ضروری ہے؟

وہ افراد جنہیں لازمی خود کو قدوم پر رجسٹر کرنا ہوگا ان میں وزٹر ویکسین شدہ، وزٹرغیر ویکسین شدہ، میڈیکل وزٹر، مقیم ویکسین شدہ، مقیم غیر ویکسین شدہ، سعودی شہریوں کے گھریلو ملازمین شامل ہیں۔ مذکورہ زمروں میں شامل تارکین کے لیے لازمی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

قدوم میں رجسٹریشن کے بغیر امیگریشن کی کارروائی ہونا ممکن نہیں اس لیے بہتر ہے کہ مملکت آنے سے قبل تارکین اپنی ویکسینیشن کی معلومات ’قدوم پورٹل ‘ میں درج کرنے کے لیے خود کو رجسٹر کرالیں۔

مزید پڑھیں: ایک سال میں 571،000 سے زائد غیر ملکیوں نے سعودی عرب سے ملازمت چھوڑ گئے

رجسٹریشن کا طریقہ کار

قدوم ایپ پر رجسٹریشن کی سہولت ابشر کے ہوم پیج پر موجود ہے جسے کلک کرنے کی صورت میں قدوم پورٹل کا پیج کھل جائے گا جس کے بعد امیدوار اپنی کیٹگری میں جاکر ضروری معلومات درج کرے، اقامہ یا پاسپورٹ نمبر کے اندراج کا آپشن بھی آئے گا۔ مکمل اور مصدقہ معلومات دینے کی صورت میں رجسٹریشن ہوجائے گی۔

saudi qadum Plateform
saudi qadum Plateform
saudi qadum Plateform
saudi qadum Plateform

قدوم پر رجسٹریشن کی شرائط

اس پلیٹ فارم پر خود کو رجسٹر کرنے کے لیے سعودی اقامہ ہولڈر کا مملکت سے باہر ہونا ضروری ہے۔ توکلنا ایپ پر اسٹیٹس بھی مطلوبہ ہونا چاہیے یعنی جو حکومت کی شرط ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ویکسین لگوانے والے افراد کس طرح سعودی عرب جاسکتے ہیں، شرائط کیا ہوں گی؟

شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ غیرملکی اپنی رجسٹریشن مملکت آنے سے 72 گھنٹے قبل کرائے، غلط معلومات ہونے کی صورت میں قانون چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ سعودی عرب میں اقامہ ہولڈر غیر ملکی کارکن (مرد یا خاتون) کے ہمراہ مرافق کے طور پر رہنے والوں کا اندراج درخواست گزار کے ساتھ کیا جائے گا۔

اسی طرح اقامہ ہولڈر کے 18 برس سے کم عمر بچوں کا اندراج ’مرافقین‘ کے طور پر کیا جائے، سعودی شہریوں کے ہمراہ سفر کرنے والے گھریلو ملازمین کا اندراج آجر کی درخواست کے ساتھ مرافقین کے طور پر ہوگا، مملکت آنے سے قبل ’توکلنا‘ ایپ انسٹال کی جائے اور سعودی عرب پہنچنے کے بعد اس میں رجسٹریشن مکمل کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں