Transit Visa Saudi Arabia

جوازت نے اقامہ، دوبارہ داخلے کے ویزوں میں 30 نومبر تک توسیع کردی

سعودی عرب میں جوازت نے 30 نومبر 2021 کی تاریخ تک بغیر کسی معاوضے کے خودبخود تارکین وطن کے لیے اقامت ، ایگزٹ ری انٹری ویزوں کی میعاد میں توسیع شروع کردی ہے۔

رواں ہفتے زیادہ تر تارکین وطن جو مملکت سے باہر ہیں اور سفری پابندی والے ممالک کی فہرست میں شامل ہیں ، ان کے ایگزٹ ری انٹری ویزا اور اقامہ کو 30 نومبر 2021 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

– جو لوگ اپنا ایگزٹ ری انٹری ویزا چیک کرنا چاہتے ہیں وہ اس لنک پر عمل کر کے اسے چیک کر سکتے ہیں۔

– اگر آپ کے اقامہ یا ایگزٹ ری انٹری ویزا میں توسیع نہیں کی گئی ، جبکہ آپ سفری پابندی والے ممالک میں ہیں یا اس وقت مملکت سے باہر ہیں ، فکر نہ کریں ، یہ ایک یا دو دن میں بڑھا دیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ویکسین لگوانے والے افراد کس طرح سعودی عرب جاسکتے ہیں، شرائط کیا ہوں گی؟

– جوازات کے مطابق ، بیرون ملک مقیم اور سفری پابندی والے ممالک کی فہرست میں شامل غیر ملکیوں کے میعاد ختم ہونے والے اقامہ کو بھی 30 نومبر 2021 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

– وزٹ ویزا ہولڈرز جنہوں نے اپنا ویزا استعمال نہیں کیا اور پروازوں کی معطلی کی وجہ سے میعاد ختم ہو گئی ہے وہ وزارت خارجہ کی جانب سے شروع کی گئی ای سروس کے ذریعے اپنے ویزے میں توسیع کر سکتے ہیں ، آپ اس لنک پر کلک کر کے مزید پڑھ سکتے ہیں ‘

جوازت نے اقامہ، دوبارہ داخلے کے ویزوں میں 30 نومبر تک توسیع کردی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں