masjid nabawi

مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے کے لیے پرمٹ کی ضرورت نہیں،سعودی وزارت حج

وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا کہ ، مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے کے لیے ایتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

اجازت صرف روضہ شریف میں نماز پڑھنے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر پر جانے کے لیے ضروری ہے۔سعودی وزارت حج نے کہا کہ توکلکنا ایپلی کیشن میں مدافعتی صحت کی حالت ظاہر کرنا مسجد نبوی میں داخل ہونے اور نماز ادا کرنے کی واحد شرط ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے والے براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں؟

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ توکلکنا ایپلی کیشن کی حیثیت کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی دو خوراکوں سے یا وائرس کے انفیکشن کے بعد صحت یابی یا ویکسین کی ایک خوراک لے کر مدافعتی نظام مظبوط بنانے کے 14 دن مکمل ہونے پر ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں