غیر سعودی ، جو مملکت کے قانونی رہائشی ہیں ، اب ایک جائیداد کے مالک ہو سکتے ہیں

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جائیداد خریدنے کے لیے شرائط مقرر کی گئی ہیں جس کے مطابق جائیداد خریدنے کے لیے اقامہ درست اور تجدید شدہ ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق جائیداد کی معلومات سرکاری دستاویزات کی کاپی کے ساتھ دینا ہوگی، جائیداد خریدنے والے کے نام دوسری جائیداد نہیں ہونی چاہیے۔

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ جائیداد مکہ یا مدینہ میں نہیں خریدی جاسکتیں، غیرملکی افراد صرف رہائشی مقصد کے لیے جائیداد خرید سکتے ہیں۔

دوسری جانب ابشر اکاؤنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مقیم غیرملکیوں کو ایک عدد غیرمنقولہ جائیداد کی ملکیت رکھنے کا اختیار ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے چین کی انسداد کورونا ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک کی منظوری دینے کی تردید کر دی

ابشر پلیٹ فارم نے تین تقاضے متعین کیے ہیں جو کہ مملکت میں جائیداد خریدنے کے لیے بیرون ملک مقیم افراد کو پورا کرنا ہوں گے۔

پلیٹ فارم نے انفوگرافکس کی مدد سے وضاحت کی کہ یہ سروس غیر ملکیوں کو یہ اجازت دیتی ہے کہ وہ مملکت کے اندر کسی پراپرٹی کے مالک ہونے کے لیے درخواست دیں ، درج ذیل تین تقاضے مکمل کرنا لازمی ہیں۔

– غیر ملکی کے پاس ایک درست اور غیر معیاد رہائشی شناختی کارڈ (مقیم) ہونا چاہیے۔

– رہائشی کو جائیداد کے بارے میں تمام معلومات کے ساتھ ٹائٹل ڈیڈ کی ایک کاپی فراہم کرنی ہوگی۔

– اس کی مملکت میں کوئی اور جائیداد نہیں ہونی چاہیے۔

ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے وہ غیرمنقولہ جائیداد خریدنے کی درخواست جمع کرواسکتے ہیں جس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں منظوری دی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کے لیے غیرملکی کا نافذ العمل اقامہ ضروری ہے، اقامہ کی مدت ختم ہو تو درخواست قبول نہیں ہوگی۔

درخواست دینے کا طریقہ

ابشر اکاؤنٹ لاگ ان کریں اس کے بعد مائی سروس پر جائیں، سروس کو کلک کریں، پھر جنرل سروس پر جاکر غیرمنقولہ جائیداد پر کلک کریں۔

درخواست کے ساتھ خریدی جانے والی جائیداد کی مکمل تفصیل، اس کی ملکیتی دستاویزات اور تصویر منسلک کرنا لازمی ہے۔

Expatriates in Saudi Arabia can now buy one Property in the Kingdom

اپنا تبصرہ بھیجیں