سعودی عرب نے چینی کورونا ویکسین کی منظوری کی تردید کر دی
سعودی عرب نے چین کی انسداد کورونا ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک کی منظوری دینے کی تردید کر دی۔
سعودی وزارتِ صحت نے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہری افواہوں پر کان نہ دھریں اور منظور شدہ ویکسین لگوائیں۔
مزید پڑھیں: یو اے ای سفر سے قبل یہ شرائط لازمی جان لیں، ‘چیک لسٹ’ جاری!
#BREAKING: @SaudiMOH: Sinopharm and Sinovac vaccine has not been approved in #SaudiArabia pic.twitter.com/oCPtGtDhb1
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) August 8, 2021
سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے وہ سعودی حکومت کی جانب سے منظور شدہ 4 ویکسینوں میں سے کوئی ایک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ حکومت نے فائزر، موڈرنا، ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔