سعودی عرب میں حج کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، عازمین کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ نے رواں سال حج سیزن کی تیاریاں مکمل کیں، عازمین حج کو اس مرتبہ ماضی کے مقابلے میں مزید بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:عورت محرم کے بغیر حج ادا کرسکتی ہے ، اس سال حج کے 3 پیکیجز
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزارت حج وعمرہ مناسک حج کی ادائیگی آسان اور محفوظ بنانے کے لیے بہترین انتظامات کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عازمین اور زائرین کو پیش آنے والے مشکلات دور کرنے کے لیے ہرممکن کوششیں کی گئی ہیں۔
#فيديو | نائب وزير #الحج_والعمرة يقف على جاهزية الخدمات المقدمة لضيوف الرحمن في مواقع إسكان الحجاج بالمشاعر المقدسة.#بسلام_آمنين#واس_عام pic.twitter.com/CWNCcbStk9
— واس العام (@SPAregions) June 21, 2021
دریں اثنا حج و عمرہ قومی کمیٹی کے رکن ھانی العمیری کا کہنا تھا کہ اس سال منیٰ میں حاجیوں کو ٹھہرانے کے لیے 6 ٹاورز اور 70 کیمپوں کا انتظام کیا ہے۔ منیٰ ٹاورز میں منفرد پیکیج کے لیے 4.37 مربع میٹر کا رقبہ مختص کیا گیا ہے جبکہ اکانومی پیکیج میں چار میٹرکی جگہ دی جائے گی۔
اسی طرح عازمین حج طعام کے لیے الگ مقام پر جائیں گے۔ منیٰ کے خیموں میں اسپیشل پیکیج میں ایک فرد کو 5.33 مربع میٹر کی جگہ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج وعمرہ نے عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ کا اجرا
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام تیاریاں مکمل ہیں اس بار زیادہ کوشش کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی پریشانیاں پیش نہ آئیں، ہر حاجی کو صحت مند ماحول مہیا کیا جائے گا، تمام افراد کو ایس او پیز پر عمل لازمی کرنا ہوگا۔